پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے بعد چین کی طرف سے بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا

پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے بعد چین کی طرف سے بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا

تاریخ: 15 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

https://www.facebook.com/share/v/1abBsXMy8b/

پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کو منہ توڑ جواب ملنے کے بعد چین نے بھی بھارت کو زوردار سفارتی جھٹکا دے دیا ہے۔ چینی حکومت نے اروناچل پردیش کے متنازعہ علاقے “زنگنان” کو چین کا حصہ قرار دیتے ہوئے ان مقامات کے لیے چینی ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے:
“زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔ ان علاقوں کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات کا حصہ ہے، اور یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔”

چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام نہ صرف قانونی اور انتظامی اہمیت کا حامل ہے بلکہ اس کا مقصد خطے میں چینی تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا حصہ تسلیم کرتا ہے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سرحدی کشیدگی موجود ہے، جو اب ایک بار پھر شدت اختیار کر چکی ہے۔

دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا سخت جواب ملنے کے بعد چین کی طرف سے زنگنان پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرنا مودی حکومت کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔
“مودی حکومت نے خطے کے تقریباً ہر ملک کے ساتھ تنازعہ پیدا کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارت اس خطے کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے،” ماہرین نے تبصرہ کیا۔

وی او سی اردو

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں