انٹرنیشنل

پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے 15 سال میں 33 ارب ڈالر سے زائد کی امداد دے کر بے وقوفی کی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کے نام ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، پاکستان امریکی حکام کو بے وقوف سمجھتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، جنھیں ہم افغانستان میں نشانہ بنا رہے ہیں، پاکستان ہم سے معمولی تعاون کرتا ہے، اب ایسا نہیں چلے گا۔
ٹرمپ نے ایران میں جاری احتجاج پر کہا کہ ایران کے عوام کئی برس سے ظلم کا شکار ہیں ،اوباما انتظامیہ سے ایٹمی ڈیل کے باوجود تہران ہر سطح پر ناکام رہا ہے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایران کےعوام خوراک،آزادی اورانسانی حقوق کیلئےترس رہےہیں،ایران کی قومی دولت لوٹی جارہی ہے ، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button