پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر خطرات کا سامنا ہے (پرویز مشرف)
دبئی 7 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
دبئی… پوری قوم نے سپریم کورٹ سے امید باندھ لی ہے- پرویز مشرف- پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر خطرات کا سامنا ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالے- پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کو بھارت کی طرف سے تو خطرہ تھا ہی، اب افغانستان اور ایران کی طرف سے بھی بارڈر ایکٹو ہو گیا ہے، پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خراب صورتحال کی وجہ معیشت ہے، پاکستان میں جمہوری نظام ہے، سیاسی جماعتوں نے ہی تبدیلی لانی ہے، پوری قوم نے سپریم کورٹ سے امید باندھ لی ہے۔
Load/Hide Comments






