انٹرنیشنل

پاکستان کو امداد دینے کا کوئی منصوبہ نہیں،امریکی سیکورٹی کونسل

امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ وہائٹ ہاؤس نے پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا فی الحال کو ئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے تعاون کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اگست 2017 ہی میں واضح کردیاتھاکہ پاکستان کی امداد تاخیر کا شکارہوگی۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف تازہ ترین بیان کی وجہ کیاہے؟
صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر امریکی ری پبلکن سینیٹر رانڈ پال نے کہاہے کہ وہ کئی سال سے پاکستان کی امداد ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک بار پھر یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھائیں گے تا کہ یہ کام انجام دیاجاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button