انٹرنیشنل
پاکستان کا کلبھوشن سے سلوک جائز ہے، نریش اگروال
بھارتی سماج وادی پارٹی کےرہنما نریش اگروال کا کہنا ہے پاکستان کلبھوشن کودہشتگرد کہتا ہے،لہٰذااس کا کلبھوشن سے سلوک جائز ہے۔
اطلاعات کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا کے رکن اور بھارتی سماج وادی پارٹی کےرہنما نریش اگروال نے پاکستان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس ملک کاجوقانون ہوتاہےاسی کےمطابق عمل کیاجاتاہے۔
پاکستان نے کلبھوشن کودہشتگردماناہے تواس حساب سےسلوک کرےگا،ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتےمیڈیاصرف کلبھوشن کی بات ہی کیوں کررہاہے،پاکستانی جیلوں میں سیکڑوں بھارتی قید ہیں سب کی بات کیوں نہیں کی جاتی۔