انٹرنیشنل

پاکستان کا دفاع ہم کریں گے“۔۔۔ چین

بیجنگ (نیوز وی او سی آن لائن)چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برکس اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کی طرف سے اگر پاکستان پر الزامات لگائے گئے تو ایسی صورت میں چین اپنے قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس سال ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ اجلاس میں یہ موضوع غیرمتعلقہ ہوگااور تمام متعلقہ فریقوں کو اس اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے چین سے قریبی تعاون کرنا چاہئے۔
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام تشویشناک، میانمار حکومت ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے : پاکستان
چینی ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے، اس نے اس مقصد کیلئے قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری کو پاکستان کی ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے، چین دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا کیونکہ یہ تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔چین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 9ویں اجلاس کے موقع پر اس طرزعمل کے اعادے سے گریز کریں کیونکہ ایسی صورت میں کانفرنس کی ناکامی کا اندیشہ ہے۔
واضح رہےکہ برازیل، روس، چین ، بھارت اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ کے سربراہان کے اجلاس کاآج سے چین کے شہر شیامن میں آغاز ہوگیا ہے اور یہ اجلاس 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button