Draft

پاکستان کا بچہ بچہ بیت المقدس کی حرمت کے لئے جان کا نذرانہ دینا جانتا ہے۔ (ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر)

نارووال۔17دسمبر2017ء
(بیورو رپوٹ پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ بیت المقدس کی حرمت کے لئے جان کا نذرانہ دینا جانتا ہے پوری امت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) متحد ہوکر امریکہ پر یکجا ہوکر تمام عالم کفر کی اسلام دشمن سازشوں کو خاک میں ملا سکتی ہے، اے الله قبلہ اول کو کفر کے تسلط سے آزاد اور اسلام و مسلمانوں کو سرخرو فرما انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام صدر امریکہ ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسی کے خلاف اور بیت المقدس کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی سی نے کہا کہ اسلام امن پسند دین ہے اس کی روح پر عمل پیرا ہو کر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پوری انسانیت اس کی برکات اور ثمرات سے مستفید ہو سکتی ہے ہمارا آج کا احتجاج مکمل طور پر پر امن ہے مگر نہ صرف صوبہ پنجاب اور پاکستان بلکہ پورا عالم اسلام امریکی صدر کی اسلام، امت مسلمہ،فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے حالیہ قابل افسوس اقدام کی پرزور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں کے لئے بالکل صاف اور واضح پیغام ہے شرکائے ریلی نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مسلمانوں ،قبلہ اول اور علم اسلام کی حمایت اور امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں کی مذمت میں نعرے درج تھے -ریلی کے دوران پاکستان کا مطلب کیا —–لاالہ الا الله، اسلام زندہ باد ، امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی ریلی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل احمد اقبال، چیئرمین بلدیہ نارووال سید اظہر الحسن گیلانی، چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی شہزاد عوان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر زاہد ہما شاہ اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی رنسیوال پھاٹک سے شروع ہر کر سٹی تھانہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button