پاکستان کا امریکا سے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
پاکستان کا امریکا سے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے امریکا کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں حالیہ اضافے کے تناظر میں تجارتی معاملات پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کی شمولیت کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس وفد کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ امریکا کے نئے درآمدی محصولات سے متعلق مذاکرات کرے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی مفاد پر مبنی حکمتِ عملی تیار کرے۔
وفد کی روانگی آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں ٹیکسٹائل، فارما، سرجیکل، آئی ٹی اور زرعی برآمدات سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہوں گی۔ پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ تجارتی توازن کو بہتر بنانا اور پاکستانی مصنوعات کے لیے امریکی منڈیوں تک رسائی میں رکاوٹوں کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کیے ہیں، جس کے اثرات ممکنہ طور پر پاکستانی مصنوعات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
—
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k