ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستان کا افغانستان کے بعد ایران کیساتھ سرحد پر بھی گیٹ کی تعمیر مکمل ہونے کااعلان

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کیساتھ سرحد پر بھی گیٹ تعمیر کردیا گیا ہے جبکہ گیٹ کے دونوں اطراف سرحد پر 126کلومیٹر تک خاردار تار لگائی گئی ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے وزارت داخلہ نے بتایاکہ پاک افغان بارڈر کی بندش کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، فرنٹیئرکور کی 50نئی پوسٹیں تعمیر کی گئی ہیں ۔ وزارت داخلہ نے بتایاکہ 2012ءمیں 46اور 2015ءمیں 16بھارتی شہریوں کو پاکستان کی شہریت دی گئی ۔
بعدازاں پی ٹی آئی کے حامد الحق نے کور م کی نشاندہی کردی جس کی گنتی پر معلوم ہوا کہ کورم پورا نہیں ، کورم کی نشاندہی کے بعد اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button