ایڈیٹرکاانتخاب
پاکستان کا افخانستان سے،76 دہشتگردوں کی حوالگی کی مطالبہ ‘فہرست تھما دی گئی-
راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا اور 76 دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی فہرست دیدی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کیا کہ سیہون شریف میں دھماکے کے بعد افغان حکام کے ساتھ سخت موقف اپنایا ہے اور ان افغان سفارتخانے کے حکام کو طلب کرکے اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ مطلوبہ دہشتگردوں کے خلاف افغان حکومت کارروائی کرے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرے اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو پھر ان دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے تاکہ پاکستان اپنے قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کرے۔یاد رہے کہ سیہون شریف دھماکے کے بعد افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ۔