پاکستان
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماء اور سابق ٹکٹ ہولڈر رفیق گجر نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے اپنی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ احمد حسان سے ایک ملاقات میں کیا اس موقعہ پر ن لیگ کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے