پاکستان

پاکستان پر مہنگائی کا بم پیپلزپارٹی نے گرایا، مفتاح اسماعیل

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان پر مہنگائی کا بم ن لیگ نے نہیں پیپلز پارٹی نے گرایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم مارچ 2013 کو پیٹرول کی قیمت 106روپے 60 پیسے تھی جبکہ آج پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بعد 81 روپے 53 پیسے ہےجبکہ یکم مارچ 2013 کو مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 14روپے 30 پیسے تھا جبکہ آج مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 3 روپے 64 پیسےہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر عوام خود فیصلہ کرلیں کہ غریب کا خون کس نے پیا تھا، کاش بلاول بھٹواس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آدھی کرنے کی ہدایت کردیتے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ن لیگ کھلم کھلا عوام دشمنی پر اتر آئی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ تیل کی قیمتیں فوری طور پر آدھی کی جائیں ورنہ احتجاج ہوگا، حکمران معصوم عوام کا خون چوس رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ن لیگ کی طرف کیے گئے معاشی حملے کا مقابلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button