کھیل

پاکستان ون ڈے کپ، 25اپریل سے کھیلا جائے گا

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ 25اپریل سے فیصل آباد میں سجے گا شریک پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا،افتتاحی میچ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائے گا،تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں دورہ انگلینڈ کیلیے ان فٹ قرار پانے والے شان مسعود خیبرپختونخوا کے نائب کپتان ہونگے،سندھ کی ٹیم میں فواد عالم کی موجودگی کے باوجود قیادت راولپنڈی کے عمرامین کو سونپ دی گئی۔ یونٹ میں پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شریک ہوں گی، تمام 50 اوورز کے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، افتتاحی مقابلہ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائیگا، پانچوں ٹیمیں 4،4 میچز کھیلیں گے جس کے بعد ٹاپ 2 سائیڈز6 مئی کو فائنل میں مقابل ہوںگی، تمام میچز سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔ پنجاب کی قیادت شعیب ملک کریںگے، انھیں ذین عباس، صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، آصف علی، اشفاق احمد، محمد رضوان، سہیل اختر، اسامہ میر، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر، محمد سمیع، وہاب ریاض، شاہد یوسف اور عبدالرحمان مزمل کی خدمات حاصل ہونگی۔سندھ کی ٹیم میں فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے لیکن قیادت راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عمر امین کو سونپتے ہوئے انھیں نائب بنادیا گیا، سلمان بٹ، گوہر علی، افتخار احمد، رمیز عزیز، عدنان اکمل، محمد اصغر، بلال آصف، عامر یامین، جنید خان، سہیل خان، تاج ولی، محمد عرفان سینئراور دانش عزیزبھی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔خیبر پختونخوا کے کپتان محمد حفیظ جبکہ دورہ انگلینڈ کیلیے ان فٹ قرار پانے والے شان مسعود نائب ہونگے، سکواڈ میں خرم منظور، اسرار اللہ، عمر اکمل، سعود شکیل، محمد سعد، محمد عرفان (لاہور)، حسان خان، محمد اعظم، ضیا الحق، سمین گل، صدف حسین، محمد حسن اور عادل امین شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button