ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متعلق نیا ڈوزیئر تیارکرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے شواہد پر مبنی نیا ڈوزئیر تیار کرلیا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث اور سزایافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو بچانے کے لئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے اور بھارت کے حکومتی وزرا دھمکی آمیز بیانات بھی دے رہے ہیں جس پر پاکستان نے قانونی طریقہ اپناتے ہوئے پاکستانی سرزمین پر بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد اورکلبھوش یایو کے اعترافی بیانات پرمبنی نیا ڈوزئیر تیار کرلیا ہے۔ نیا ڈوزئیر پاکستان میں تعینات تمام غیر ملکی سفارتکاروں اور بیرون ملک تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے ذریعے میزبان ممالک اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کو بھیجا جائے گا تاکہ بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوا ہے-
پاکستان کی جانب سے تیار کئے جانے والے نئے ڈوزئیر میں ملک میں بھارتی مداخلت کے مزید شواہد شامل کئے گئے ہیں جب کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کے اعترافی بیان سمیت عدالتی بیانات بھی شامل ہیں۔ کورٹ مارشل جنرل کے فیصلے کی مصدقہ کاپی، کلبھوشن یادو کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کی ٹائم لائن، اور اس کے خلاف ہونے والی عدالتی کارروائی کی ٹائم لائن بھی نئے ڈوزئیر کا حصہ ہے۔
نئے ڈوزئیر میں کلبھوشن یادو کی معاونت سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور بھارتی ایجنٹ کی معلومات پر کی جانے والی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button