ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستان نے افغانستان کے آپریشن خیبر4سے متعلق لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
یہ الزامات گمراہ کن اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی عمل کے منافی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے افغان صوبے کنڑ کے گورنر کی جانب سے آپریشن خیبر4سے متعلق لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا، یہ الزامات گمراہ کن اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی عمل کے منافی ہیں۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپریشن خیبر4سے متعلق افغان صوبے کنڑ کے گورنر کے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سرحد پار دھکیل رہا ہے، یہ الزام دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی عمل کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں، ملکی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں کامیابیاں حاصل کیں، دونوں ممالک کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا تھا، واضح رہے کہ خیبر4آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button