پاکستان نیول اکیڈمی میں کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 107ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہرہیں۔ پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اورسلامتی میں مرکزی کردار ہے۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ جنرل زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کےلیے ضروری ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے۔ را بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کےقتل عام پرتشویش ہے۔ پاکستان پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے۔ ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کےمذموم عزائم کوناکام بنانا ہے۔علاقائی مسائل کےحل کےلیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے۔ جنرل زبیر محمود حیات نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ پاکستان کی امن کی خواہش ون وے ٹریفک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے۔ پاکستان کی ترقی میں گوادربندرگاہ انتہائی اہم ہے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 100کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے جن میں دوست ممالک بحرین،قطر اور سعودی عرب کے 28 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں