پاکستان

پاکستان میں فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے :علامہ طاہر محمود اشرفی

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان میں فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،ہندوستان کے کشمیریوں اور اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم پر مسلم امہ اور عالمی دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، 23 اپریل کو لاہور میں ’’تیسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس‘‘ اتحاد امت کی نوید ہو گی ۔
ا ن خیالات کااظہارانہوں نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مولانا عبد الغفار روپڑی ، مولانا ذاکر الرحمن ، مولانا مشتاق چیمہ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا حمزہ طاہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے راجہ ظفر الحق رپورٹ کا منظر عام پر نہ لانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو کیوں منظر عام پر نہیں لایا جا رہااور کون سے وہ عناصر ہیں جنہوں نے پاکستان کے آئین سے غداری کرتے ہوئے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے قوانین کو ختم کرنے کی کوشش کی؟۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کی بنیاد ختم نبوتﷺ سے وفاداری ہو گی ، عقیدہ ختم نبوتﷺ سے غداری کرنے والوں کو قوم مسترد کر دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی سر براہ مرزا مسرور کا قادیانیوں کو مکہ اور مدینہ کا سفر کرنے کی ہدایت ارض الحرمین الشریفین کے امن سے کھیلنے کی کوشش ہے ، قادیانی ، حوثی باغی اور ان کے سرپرست ارض الحرمین الشریفین سعودی عرب میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں، حکومت حج و عمرہ گروپ بھیجنے والے تمام ٹریول ایجنٹوں کو حکم جاری کرے کہ وہ قادیانیوں کو جعل سازی کے ذریعے ارض الحرمین الشریفین بھیجنے کی کوشش نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق قادیانی اسلام کے نام پر لٹریچر شائع نہیں کر سکتے لیکن چناب نگر اور دوسرے مقامات سے قادیانی لٹریچر شائع کیا جا رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر مرزا قادیانی کا قرآن کا ترجمہ مساجد اور مدارس میں خفیہ طریقے سے پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، حکومت کو فوری طور پر اس کا ایکشن لینا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button