پاکستان میں شفاف انتخابات کے ذریعے پر امن انتقال اقتدار کی توقع رکھتے ہیں: امریکہ
واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کے ذریعے پر امن انتقال اقتدار کی توقع رکھتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے، ان کا ملک پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے،تاہم امریکہ کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کے عمل کی نگرانی کی دعوت نہیں دی گئی ۔