پاکستان

پاکستان میں جمہوریت ہے، انتخابات انشاء اللہ اگست 2018 میں ہوں گے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

کراچی 29 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پورٹ قاسم پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سی پیک آج ایک حقیقت ہے ،پورٹ قاسم پاور پلانٹ سستی بجلی پیدا کررہا ہے،پورٹ قاسم پربجلی گھرکی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہے، انتخابات انشاء اللہ اگست 2018 میں ہوں گے۔پورٹ قاسم پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سی پیک آج ایک حقیقت ہے ،پورٹ قاسم پاور پلانٹ سستی بجلی پیدا کررہا ہے، پورٹ قاسم پربجلی گھرکاافتتاح پاک چین تعلقات میں ایک اورسنگ میل ہے، سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کا اہم حصہ ہوگا، وزیر اعظم نے کراچی میں پورٹ قاسم کے مقام پر سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2013 میں ن لیگ کی حکومت آئی تو 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول تھی، آج پاکستان میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم سی پیک کے تحت مکمل ہونیوالا پہلا منصوبہ ہے، آج پاکستان میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہے ، پورٹ قاسم منصوبے کا سنگ بنیاد 2015 میں رکھا گیا ، نیپرا نے صارفین کے لیے فی یونٹ میں 2روپے کمی کی ، یہ منصوبہ ماحولیاتی حوالے سے سازگار ہے، سی پیک منصوبوں سے معیشت کیساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بڑھیں گے، پورٹ قاسم بجلی گھر سستی بجلی پیدا کر رہا ہے ، ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن بھی ڈالی جا رہی ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے کیآغاز میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکے گا ، سی پیک منصوبوں سے معاشی ترقی کیساتھ ساتھ روزگارکیمواقع بڑھیں گے، سی پیک آج ایک بڑی حقیقت ہے ، یہ پہلی حکومت ہے جس نے منصوبے شروع کر کے تکمیل پر پہنچائے، ٹاپی گیس پائپ لائن بھی حقیقت بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ ، پاکستان میں آیندہ الیکشن 2018 میں ہوں گے ، پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے اس کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ، مزید منصوبے اور ایل این جی ٹرمینل تعمیر کررہے ہیں ، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مدد کررہی ہے، اگلی حکومت بھی پاکستان کی بہتری کیلے کام کریگی، وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے یہاں میڈیا آزاد ہے،اظہار رائے کی آزادی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے تقریب میں قطری شہزادے حماد بن جاسم کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button