انٹرنیشنل

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کی نئی دہلی طلبی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو نئی دہلی طلب کر لیا،بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ آج اسلام آبادسے نئی دہلی روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرائی تھی ،اس کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو نئی دہلی طلب کر لیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرکوکلبھوشن جادھوکے مسئلے پرمشاورت کیلئے بلایاگیا ہے اور وہ آج اسلام آباد سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button