ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستان میں اگلی حکومت کس کی ہو گی یہ طے ہو چکا ہے

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حسن نثار نے کہا کہ ہمارے ہاں مک مکا ختم نہیں ہو سکتا ۔ نوازشریف اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ان کے طریقہ واردات میں شہری اور قبائلی ہونے کا فرق ہے۔ ان کا کہناتھا کہ یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان میں اگلی حکومت کس کی ہو گی ۔ نواز حکومت کے اتحادیوں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی کو اعتماد میں لیا جائے گا اور تو اور ایم کیو ایم کی بھی ساری باتیں مان لی جائیں گی۔
حسن نثار نے کہا کہ ایک طرف عوام اور عمران کھڑے ہوں گے دوسری جانب یہ سب سیاسی گینگسٹر کھڑے ہوں گے ۔ لیکن ایک دن یہ آنکھ مچولی کا کھیل ختم ہو جائے گا اور چور پکڑے جائیں گے۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں یہ سوچنے میں کہ مک مکا نہیں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button