پاکستان
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طرف لاہور ریلوے اسٹیشن پر (ن) لیگی کارکن نے جوتا پھینک دیا۔
لاہور: شیخ رشید پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے بذریعہ ٹرین لاہور اسٹیشن پہنچے جہاں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر ڈی ایس ریلوے نے شیخ رشید کا استقبال کیا لیکن وہیں پر موجود ایک (ن) لیگی جیالے نے اپنے لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شیخ رشید سے بدلہ لینے کی غرض سے ان کی طرف جوتا پھینک دیا۔
ریلوے پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا جس کا نام حاجی لکھ پتی بتایا جاتا ہے۔ حاجی لکھ پتی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید میرے لیڈر نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں، میرے لیڈر پر تنقید کرنے والے کو جوتے پڑنے چاہئیں، نواز شریف پر میری جان بھی قربان ہے اس لیے شیخ رشید کی طرف جوتا پھینکا۔