کھیل

پاکستان سے سیریز کیلئے بھارتی بورڈ کا حکومت کو خط

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کی واضح پالیسی کی وضاحت اور رہنمائی کیلئے اپنی حکومت کو خط تحریر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا حکومت کو خط لکھنے کا مقصد تحریری جواب حاصل کرنا ہے جسےوہ آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں سماعت کے وقت پیش کرکے ہزیمت سے بچ سکے اور اپنی پوزیشن کلیئر کرتے ہو ئے واضح کر سکے کہ بورڈ پاکستان سے کھیلنے کا حامی ہے لیکن حکومت کی پالیسی کے سامنےمجبور ہے۔
بھارتی بورڈ کے خط نے اس کے اپنے موقف کو بھی غلط ثابت کر دیا ہے جو وہ پاکستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے کے حوالے سے اختیارکرتا ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے حکومت اجازت نہیں دے رہی کیوں کہ بورڈ نے خط میں حکومت سے پاکستان کیخلاف سیریز کے بارے میں واضح پالیسی اور رہنمائی کی وضاحت تحریری طور پر مانگی ہے۔
سن 2014میںبگ تھری کی حمایت پربھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے کا جو معاہدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے 70ملین ڈالرز ہرجانے کیلئے آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کررکھا ہے۔
آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں بھارتی بورڈ کودر پیش مشکلات نے ہی بھارتی بورڈ کو خط تحریر کرنے پر مجبور کیا ہے۔بھارتی حکومت کی پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کے انعقاد پرپالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے پالیسی کو تحریرمیں چاہتا ہے تاکہ جواذ پیش کرسکے کہ بورڈ پاکستان سے کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن حکومتی پالیسی کے باعث مجبور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button