انٹرنیشنل
پاکستان سے تعلقات رکھنے میں سنگین چیلنج درپیش ہیں،افغانستان
نئی دہلی (این این آئی)افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہاہے کہ افغانستان خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے میں بعض سنگین چیلنج درپیش ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انھوں نے یہ بات نئی دہلی میں علاقائی امن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپ افغانستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور یہ پورے خطے کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔انھوں نے افغان بھارت تعلقات کے سلسلے میں کہا کہ گزشتہ 16 برسوں میں دونوں ملکوں کے رشتے مزید مستحکم ہوئے ہیں، جس سے لاکھوں افغان باشندوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے ۔