پاکستان
پاکستان روس سے فضائی دفاعی نظام خریدے گا: خرم دستگیر
پاکستان روس سے فضائی دفاعی نظام، جنگی طیارے ایس یو 35، ٹی 90ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے۔
وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ دفاعی معاہدے کیلئے ماسکو اور اسلام آباد کے مذاکرات جاری ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ روس کا فضائی دفاعی نظام ایک مختلف قسم کا ہتھیار ہے جس میں ہماری دلچسپی ہے، پاکستان وسیع رینج کے روسی ہتھیار وں کی ٹیکنالوجی اور ٹی 90ٹینکس حاصل کرنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ روس سے جنگی طیارے ایس یو 35جیٹ کی خریداری کے سلسلے میں آئندہ چند برس میں معاہدہ طے پا جائے گا، تاہم بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔