پاکستان

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا*

تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

پاکستان 2024 میں دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔ یہ انکشاف برطانوی توانائی تھنک ٹینک “ایمبر” کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سال 2024 میں 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کیے، جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔ حیران کن طور پر یہ درآمدات کسی عالمی سرمایہ کاری، حکومتی پالیسی یا مربوط قومی پروگرام کا نتیجہ نہیں بلکہ صارفین کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہیں۔

ایمبر کے تجزیے کے مطابق سولر پینلز کی مانگ میں زبردست اضافہ گھریلو صارفین، چھوٹے کاروباروں اور تجارتی اداروں کی جانب سے دیکھنے میں آیا، جو مہنگی، غیر یقینی اور لوڈشیڈنگ زدہ سرکاری بجلی کے بجائے سستی اور قابلِ اعتماد توانائی کی تلاش میں ہیں۔

توانائی ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز ملک بھر میں بجلی کی کُل طلب کا تقریباً نصف حصہ پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ رجحان توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف ملک کی پیش قدمی کو ظاہر کرتا ہے، جو مستقبل میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button