پاکستان

پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے، امریکا کی فضائی اور لاجسٹک سپورٹ روک دی جائے، امریکا کااضافی سفارتی اور غیر سفارتی عملہ نکال دیا جائے۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ چین، روس اور ایران سے مل کر تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں، ٹرمپ کے الزامات پاکستانی قوم اور ریاست کی توہین کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دوسرےکی جنگ کاحصہ بننے کی مخالفت کی، ادنیٰ مالی مفادات کی خاطر کسی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے لیکن افغانستان میں امریکی ناکامیوں کابوجھ برداشت کرنے کا بھی جواز نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button