انٹرنیشنل

پاکستان تنہائی کا شکار ہے جو افغانستان کے مفاد میں نہیں ہے،افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی

کابل . 20 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
کابل۔ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے تاہم ایک تنہا پاکستان افغانستان کے مفاد میں نہیں ہے ، حکومت علاقائی اور عالمی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو قائم کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہے، افغانستان کو خودمختار ملک ہونے کی حیثیت سے ایک امن معاہدے پر پہنچنا ہوگا۔
ہفتہ کو افغا ن خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق صدر اشرف غنی نے جنوبی صوبے قندھار کے مقامی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے تاہم ایک تنہا پاکستان افغانستان کے مفاد میں نہیں ہے ۔انھوںنے کہاکہ افغان حکومت علاقائی اور عالمی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو قائم کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہے جبکہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ جاری ہے ۔صدر اشرف غنی نے مزید کہاکہ افغانستان کو ایک خودمختار ملک اور حکومت کے طور پر ایک امن معاہدے پر پہنچنا ہوگا،ملک کو دہشتگردگروپوں کی حمایت کرنے سے گریز کرنے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button