پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سانحہ مستونگ کی تعزیت کرنے کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ف سے رابطہ کر کے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا۔

16 مئی 2017
)بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے سانحہ مستونگ کی تعزیت کرنے کے لیے جے یو آئی سے رابطہ کیا اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا۔
تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تعزیت کریں گے، اس ضمن میں پی ٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ تعزیت کے لیے جارہا ہوں چیئرمین کی اجازت کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے گزشتہ دنوں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر تین روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں خود کش دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی سخت حریف ہیں اور ایک دوسرے پر شدید تنقید کرتی نظر آتی ہیں، دونوں جماعتوں میں پہلی بار رابطہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button