ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستان تحریک انصاف کا اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،عمران خان نے اس حوالے سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو ذمہ داری سونپ دی
۔نجی ٹی وی چینل ’’ 92نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسحاق ڈار کے سینیٹ کاغذات نامزدگی چیلنج کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈرا پاکستان سے پیسہ چوری کر کے بھاگے ہوئے ہیں ،اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے وہ تمام امیدوار جو اہلیت پر پورا نہیں اترتے تحریک انصاف ان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرے گی،عمران خان نے اس حوالے سے چوہدری محمد سرور اور میاں محمود الرشید کو ذمہ داری سونپ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ میں ملوث اورپاکستان سے پیسہ چوری کرکے ملک سے بھاگے ہوئے ہیں ،وہ عدالتوں کا سامنا کرنے کی بجائے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لئے پاکستان آئیں گے ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button