پاکستان تحریک انصاف منتخب ہو کر عوام کو کرپشن سے پاک پاکستان دے گی،چوہدری سکندر عباس سمراء
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کی اصل حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے، ان شاء اللہ آئندہ کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف منتخب ہو کر عوام کو کرپشن سے پاک پاکستان دے گی، ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی پی 53 چوہدری سکندر عباس سمراء نے اپنی رہائشگاہ پر آئے کارکنان سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھانے اور جھوٹے وعدے کرنیوالے بے نقاب ہو چکے ہیں،ن لیگ کی اصل حیثیت کھل کر قوم کے سامنے آچکی ہے،اب عوام عمران خان کو ملک پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا پسند کرتی ہے،تحریک انصاف کرپشن سے پاک ملک چاہتی ہے ہم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں، اس موقع پر سابقہ کونسلر سید مجاہد حسین سبزواری، چوہدری عصمت اللہ چیمہ،چوہدری گلفار حیدر سمراء کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔