پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث ر وک گیا
ویلنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 30.1اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا لئے ہیں ، فخر زمان 87 اورفہیم اشرف 17 رنزبنا کر نا ٹ آوٹ ہیں ۔قومی ٹیم کو جیت کے لیے 19.5اوورز میں 150سکور کی ضرورت ہے ،اگر بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا تو ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان کو 52رنز کے ساتھ شکست ہو جائے گی ۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جس میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان ویلیم سن نے 115 رنز ، منرو نے 58 نکلوس نے 50 اور مارٹن گپٹل نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم سوتھی 12 رنز اور ٹی ڈی آسٹلے بغیر کسی رنز کے ساتھ ناوٹ آوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 83 کے مجموعی سکور پر گری جس میں کولن منرو 58 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ کیوی ٹیم کی دوسری وکٹ 156 کے مجموعی سکور پر گری جس میں مارٹن گپٹل 48 رنز بنا کر فخر زمان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی روز ٹیلر 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 192 تھا جبکہ 198 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم 3 رنز ہی بنا کر فہیم اشر ف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
کیویز کے پانچویں آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ویلیم سن 155 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر رومان رئیس کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں 288 کے مجموعی سکور پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 297 کے مجموعی سکور پر گری جس میں نکلوس 50 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ سے جیت کے لیے 316رنز کے تعاقب میں اظہرعلی 6 رنز کے مجموعی سکور پر ٹم سودی کی گیند پر آوٹ ہو گئے جبکہ ٹم سودی کی دوسری ہی گیند پر بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ 13 کے مجموعی سکور پر صرف ایک رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے گئے۔ شعیب ملک 37 کے مجموعی سکور پر 13 رنز بنا کر سوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔کپتان سرفراز احمد بھی 8 رنز بنا کر 54 کے مجموعی سکور پر آسٹلے کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شاداب خان 28رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔