انٹرنیشنل
پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کا خاتمہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، امریکا

واشنگٹن: ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کا خاتمہ نا صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ جملوں کا تبادلہ بند ہونا چاہیئے اسی میں دونوں ملکوں اور خطے کی بھلائی ہے۔
مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں رفت کی ہے تاہم اسلام آباد کو ان دہشت گردوں کے خلاف بھی موثر کارروائی کرنی چاہیئے جو دوسرے ممالک پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔