بزنس

پاکستان آئل فیلڈز نے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے

اسلام آباد 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان آئل فیلڈز نے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے۔ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل)نے اخلاص بلاک میں تیل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔یہ پچھلے پانچ سالوں میں پنجاب میں تیل اور گیس کی ایک بہت بڑی دریافت ہے۔ شمالی پوٹھوہار ضلع اٹک میں جنڈیال کا کنواں اسلام آباد سے تقریباً 83 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
اس میں پی او ایل 80% اور اٹک آئل کمپنی 20%حصہ کی مالک ہے۔ یہ بلاک مشکل مگر اچھے علاقے میںواقع ہے جس کے ارد گرد بہت سی آئل فیلڈزہیں۔ انتہائی گہرے دریافتی جنڈیال۔1کنویں کا پلان 3D Seismic کے بعد شروع کیا گیا۔ یہ کنواں 18,497فیٹ کی مکمل گہرائی تک کھوداگیاتاکہ ایوثین (Eocene)اور پلیوثین(Paleocene) کے کاربونیٹ ریزروائر(Carbonate Reservoirs) کو ٹیسٹ کیا جائے۔
ٹیسٹینگ کے دوران ایک اچھی مقدار میںتیل اور گیس دریافت ہوئی،اس گیس میں 86%میتھین ، 7.2% ایتھین اور 2.9% پروپین ہے اور اس کے ہر ملین کیوبک فیٹ گیس سے تقریباً 2.5 میٹرک ٹن ایل پی جی (LPG) حاصل ہو گی۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق یہ دریافت تقریباً 292 بلین سٹینڈرڈ کیوبک فیٹ گیس اورتقریباً 23 ملین بیرلز تیل کا ذخیرہ لئے ہوئے ہے۔ جنڈیال کی دریافت نہ صرف ملک کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرے گی بلکہ مستقبل میں اردگرد کے علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش میں بھی اس کا ایک مثبت اثر ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button