رنگ برنگ

پاکستانی کی عدالتی اور قانونی تاریخ کے چشم دید گواہ (شریف الدین پیرزادہ)

اسلام آباد:-2 جون
بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پاکستانی کی عدالتی اور قانونی تاریخ کے چشم دید گواہ
شریف الدین پیرزادہ تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں شریف الدین پیرزادہ دو مختلف ادوار میں اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے پر فائز رہےجبکہ سابق صدر پرویز مشرف کےمشیر کےطور پر بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے صدر ایوب خان کے دور میں وزیر خارجہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ متاز آئینی و قانونی ماہرسید شریف الدین پیرزادہ 12 جون 1923 کو برہان پور بھارت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لنکنز اِن کالج سے بار ایٹ لاء کیا اور 1945 میں بمبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔1947 سے قبل ان کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ جبکہ اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ سے رہا۔۔1985 سے1988 تک اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل بھی رہے۔شریف الدین پیر زادہ کے انتقال کے باعث سندھ ہائیکورٹ میں تمام بورڈ ڈسچارج کر دیئے گئے اور اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں ہوئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button