انٹرنیشنل

پاکستانی کی ایک گولی کا جواب 10گولیوں سے د یا جائے گا:نائب وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

لدھیانہ(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلی کویندر گپتا میں اکھل بھارتیہ مہاجن شرومنی سبھا کانفرنس 2018 میں شرکت کی اور کہا کہ پاکستان سے آنیوالی ایک گولی کا جواب 10گولیوں سے د یا جائے گا۔بھارتی میڈ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلی کویندر گپتا میں اکھل بھارتیہ مہاجن شرومنی سبھا کانفرنس 2018 میں شرکت کی، اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے 22اضلاع میں سے 20ضلعوں میں حالات معمول پر ہیں جبکہ 2اضلاع دہشتگردی کی زد میں ہیں۔حکومت وہاں بھی حالات معمول پر لانے کی کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کو مکمل سیکیورٹی کے حوالے کیا گیاہے ،پاکستان کے ساتھ ہونیوالے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے بے گناہ لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے اگر پاکستان اسی طرح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button