ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستانی وفد آج افغانستان جائے گا، تہمینہ جنجوعہ قیادت کریں گی

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج سیکیورٹی تعاون اور انٹیلی جنس کے تبادلے سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کے لیے افغانستان جائےگا۔
کابل میں دہشت گردحملوں میں تیزی کے بعد افغان وزیرداخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ پاکستانی قیادت کو افغان حکومت کےخدشات سے آگاہ کیا۔
اس ملاقات میں آج مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کا فیصلہ ہواجبکہ اس سلسلے میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں سول اور عسکری حکام کا ایک وفد کابل کا دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اس دورے میں سیکیورٹی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button