صحت

پاکستانی مصنفہ کیلئے ’ویمنز پرائز فار فکشن‘ ایوارڈ کا اعزاز

پاکستانی نژاد برطانوی مصنفہ کاملہ شمسی نے ’ویمنز پرائز فار فکشن‘ ایوارڈ جیت لیا، کامیلہ شمسی کو یہ ایوارڈ ان کی کتاب ’ہوم فائر‘ پر دیا گیا۔
’ویمنز پرائز فار فکشن‘ ادب کی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز میں سے ہے، کاملہ شمسی ویمنز پرائز فار فکشن ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی ہیں-
ہوم فائر کاملہ شمسی کا ساتواں ناول ہے جسے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل انہیں 2اور ایوارڈز بیلز اور اورنج پرائز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
بنیاد پرستی اور خاندانی وفاداریوں کے بارے میں لکھا گیا ناول ہوم فائر یونانی المیے کی ایک نئی شکل ہے۔
ایوارڈز کمیٹی کی ججز میں شامل سارہ سینڈز کا کامیلہ شمسی کے ناول کے متعلق کہنا ہے کہ اس کتاب کو اس لیے ایوارڈ کے لیے چنا گیا کیونکہ یہ موجودہ وقت کے متعلق بات کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ناول میں مصنفہ نے شناخت، وفاداریوں، محبت اور سیاست جیسے موضوعات کو مہارت کے ساتھ سمویا ہے۔
ایوارڈ کی بانی مصنفہ کیٹ موسیٰ نے سینٹرل لندن میں منعقد تقریب کی میزبانی کے انجام ادا کیے۔
پاکستانی مصنفہ کیلئے ’ویمنز پرائز فار فکشن‘ ایوارڈ کا اعزاز
اس ایوارڈ کا آغاز 1996ء میں ہوا جسے جیتنے والی مصنفہ کو 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ ملتے ہیں۔
کاملہ شمسی کراچی میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم بھی انہوں نے یہیں سے حاصل کی جس کے بعد سے وہ لندن میں قیام پذیر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button