ایڈیٹرکاانتخاب
پاکستانی فوج نے ہمارے 2فوجی قتل کئے: بھارتی وزیرداخلہ کا الزام
نئی دہلی(صباح نیوز )مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر الزام تراشی اور دھمکیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر الزام لگاتے ہو ہے کہا کہ بھارت کے 2 فوجیوں کے قتل میں پاکستان ملوث ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان سے 2 فوجیوں کے قتل کا بدلہ ضرور لیاجائے گا۔ ایک سوال پر راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھاکہ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کی جائیں گی اور بھارت کی فوج سرحد کے اس پار ضرور جائے گی۔بھارتی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سرجیکل سٹرائیک کی تیاری میں10 سے 15 دن لگے تھے اور اب بھی کچھ وقت لگے گا لیکن بھارتی فوج کا سر شرم سے جھکنے نہیں دیں گے۔