پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 400 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 400 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
نئی دہلی/اسلام آباد — پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کو 19 روز گزر چکے ہیں، جس کے باعث 2000 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جب کہ بھارتی ایئر لائنز کو مجموعی طور پر 400 کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق، امرتسر، دہلی، ممبئی اور احمد آباد سمیت بھارت کے بڑے شہروں سے بین الاقوامی و اندرونِ ملک پروازیں لمبے راستوں پر منتقل کی گئی ہیں، جس کے باعث نہ صرف ایندھن کی لاگت میں اضافہ ہوا بلکہ فضائی عملے کے اخراجات اور پروازوں کی تاخیر سے بھی نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے باوجود بھارت کے 24 ہوائی اڈے تاحال بند ہیں، اور صرف آج کی تاریخ میں 444 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ سری نگر ایئرپورٹ سات روز سے بند ہے جہاں روزانہ کی 65 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ لداخ (لیہ کوشک) اور جموں ایئرپورٹس سے اڑنے والی تمام 30 پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔
بھارتی حکام اس صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم فضائی حدود کی بحالی کے بغیر مالی نقصان میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k