پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ، سیکیورٹی ایڈوائزری جاری: پاس ورڈز فوری تبدیل کریں

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ، سیکیورٹی ایڈوائزری جاری: پاس ورڈز فوری تبدیل کریں

26 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
پاکستان، اسلام آباد

پاکستانی صارفین کو سائبر حملوں کے خطرات کے پیشِ نظر فوری طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حکومتی اداروں اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نہ صرف عام شہری بلکہ حساس ریاستی نظام بھی سائبر حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

ایڈوائزری کی اہم ہدایات درج ذیل ہیں:

تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس (فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ وغیرہ) کے پاس ورڈز فوری طور پر تبدیل کریں۔

اپنے سسٹمز پر نصب اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

لاگ ان کی غیر معمولی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں، خاص طور پر اگر کوئی نامعلوم مقام یا IP سے لاگ ان ہوا ہو۔

دوہری توثیق (Two-Factor Authentication) کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ اکاؤنٹس اضافی سطح کی سیکیورٹی حاصل کریں۔

مشکوک لنکس، فائلز یا پیغامات سے پرہیز کریں، خاص طور پر وہ جو نامعلوم ذرائع سے موصول ہوں۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دشمن قوتیں سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں، اور اس وقت ریاستی نظام بشمول حکومتی ویب سائٹس اور حساس ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر پر بھی حملوں کا خدشہ ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی سائبر کرائم ونگ یا ایف آئی اے کو دیں

وی او سی اردو
Disclaimer:
یہ خبر ابتدائی معلومات پر مبنی ہے اور صرف عوامی آگاہی کے لیے جاری کی گئی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں