انٹرنیشنل

پاکستانی خاتون نسیم ایوب برطانیہ کے شہر لوٹن کی میئر بن گئی

لوٹن (ویب ڈیسک) پاکستان نژاد ایگزیکٹو کونسلر نسیم ایوب نے سبکدوش ہونے والے اپنے خاوند مئیر لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب سے مئیر لوٹن کا چارج سنبھال لیا, دونوں کا تعلق ضلع کوٹلی آزاد کشمیر پاکستان سے ہے۔
نسیم ایوب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ وہ کونسل کی ایک سو بیالیس سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی کشمیری ایشیائی خاتون مئیر منتخب ہوئی ہیں، اس حوالے سے منعقد پروگرام کا آغاز خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن حافظ اعجاز احمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پروگرام میں لوٹن لیبر کونسل لیڈر ہیزل سمنز، لب ڈیم کونسلر ڈیوڈ فرینک، سابق کونسل لیڈر رائے ڈیوس، سابق مئیر لوٹن کونسلر ڈیو ٹیلر، پہلے پاکستانی مئیر لوٹن کا اعزاز حاصل کرنے والے کونسلر چوہدری محمد اشرف، مئیر لوٹن کا اعزاز پانے والے کونسلر راجہ وحید اکبر، کونسلر راجہ سلیم اختر، کونسلر ریاض بٹ اور کونسلر محمد فاروق کے علاوہ ایگزیکٹو کونسلر راجہ محمد اسلم خان، کونسلر طاہر ملک، کونسلر نازیہ رفیق، کونسلر عاصمہ راٹھور، کونسلر عراق چوہدری، دیگر کونسلرز کےعلاوہ مرکزی جامع مسجد لوٹن کے حاجی چوہدری محمد قربان، مسلم کانفرنس کے راجہ محمد یعقوب خان، چوہدری زیارت حسین اور چوہدری جمیل تبسم نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button