ایڈیٹرکاانتخاب

پانامہ کیس کے فیصلے تک بیورو کریسی کے تبادلے روکنے کے لئے درخواست دائر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پانامہ کیس کے فیصلے تک بیورو کریسی کے تبادلے روکنے کے لئے درخواست دائر
سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلے تک بیورو کریسی کے تبادلے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی
ایڈووکیٹ انیس راہی کی طرف سے دائر آئینی درخواست میں وزیراعظم، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تاریخ کے اہم ترین مقدمے کی سماعت جاری ہے لیکن دوران سماعت وزیراعظم بیورو کریسی میں تبادلے کر کے اس کیس کی کارروائی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں اس لئے انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر وزیراعظم کو بیورو کریسی میں تبادلے کرنے سے روکا جائے۔ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عوامی نوعیت کا اہم کیس ہے جس میں عام شہریوں اور درخواست گزار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس مقدمے میں عدالت عظمیٰ کا حتمی فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد میں آئے گا کیونکہ ملک کے سب سے بڑے دفتر کے حامل فرد کا احتساب ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button