ایڈیٹرکاانتخاب

پانامہ کیس کا فیصلہ دو دن تک آ سکتا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں موجود میرے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اگلے دو یا تین دن میں فیصلہ آ سکتا ہے اور جو فیصلہ آ سکتا ہے وہ میاں نواز شریف کے حق میں نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ججز کے علاوہ سپریم کورٹ میں موجود میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ سے بہت جلد دو دن تک فیصلہ آنے والا ہے اور یہ فیصلہ مکمل طور پر نواز شریف کیخلاف ہے۔ حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے آصف علی زرداری سے بھی رابطے ہیں اور اسحاق ڈار کیلئے بھی اس کیس میں بڑی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button