پانامہ کیس کا فیصلہ اسی ماہ،نواز کے بعد زرداری کرپشن کی باری، حکومت کیلئے 2018ءنہیں آئے گا:شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسی مہینے پانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا،نوازشریف کے بعد زرداری کی کرپشن باری ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد عبوری حکومت بنے گی۔ عدالت کا فیصلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جمہوریت کیلئے راستہ کھول دے گا،مارشل لاءکا رستہ بند ہوجائے گا،مجھے امید ہے انصاف ہوگا اس حکومت کیلئے 2018ءنہیں آئے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کا خط حکومت کی سب بڑی غلطی ہے،عدالت کو وزیر اعظم کو طلب کرنا چاہیے،ہر ملک میں معاہدے رجسٹر ہوتے ہیں لیکن مے فیئر فلیٹس کیوں نہیں ہیں یہ جو عدالت میں پیش کیے گئے ثبوت ہیں مجھے رضیہ بٹ کے ناول لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب میں نواز شریف کے ساتھ تھا تو ان کو دولت کا اتنا لالچ نہیں تھا،مجھے آصف زرداری نے کہا تھا کہ ان کے پاس دولت کے محل ہیں ان کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے،یہی باتیں چلتی رہیں تو ایک دن ملک ٹھیکے پر دے دیا جائے گا،کیس 1980ءکا ہے اور ڈیڈ 2016ءکیں جمع کروائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو عدالتی کارروائی بارے معلوم ہونا چاہیے،پیپلز پارٹی کبھی بھی کرپشن کے خلاف تحریک میں شامل نہیں ہوگی،اسی مہینے پانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا،نوازشریف کے بعد زرداری کی باری ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد عبوری حکومت بنے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جمہوریت کیلئے راستہ کھول دے گا،مارشل لاءکا رستہ بند ہوجائے گا،مجھے امید ہےانصاف ہوگا اس حکومت کیلئے 2018ءنہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی بلکہ کوئلے سے منہ کالا ہوگا،سب منصوبے ناکام ہیں،بھٹو نے مجھے کہا تھا کہ کرپٹ لوگ ملک کو آگے نہیں لے جاسکتے،کوئی بھی نہیں کہہ سکتا ذوالفقار بھٹو کرپٹ تھا۔