ایڈیٹرکاانتخاب

پانامہ کیس نے ایک نئی کروٹ لے لی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)پانامہ لیکس کے معاملے میں ایک اورسسپنس بھرا موڑآگیا۔ حسین نواز کے جواب میں نیا انکشاف سامنے آگیا جس کے مطابق مریم نواز نیلسن اور نیسکول کی بینیفیشل آنر نہیں لیکن آف شور کمپنیوں میں دستخط کی مجاز ہیں۔پانامہ کیس میں ایک اوراہم موڑآ گیا۔ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کے جواب میں نیا انکشاف سامنے آگیا۔ حسین نواز کے جواب میں بہن کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں میں دستخط کی مجاز ہیں۔حسین نواز نے موقف اختیارکیا ہے کہ مریم نواز نیلسن اور نیسکول کی بینیفیشل آنر نہیں ہیں انہیں دستخطوں کے اختیارات صرف انتظامی امور کے لیے سونپے گئے اور اس مقصد کے لیے منروا کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سامبا فائنانشل گروپ نے مریم نواز کے ساتھ آف شورکمپنیوں کے معاملات طے کروائے۔ دسمبر 2005 سے پہلے مریم نواز کے پاس نیلسن اور نیسکول سے متعلق کوئی اختیارات نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button