پانامہ کیس جے آئی ٹی ن لیگ کا الیکشن سیل ہے، طاہر القادری
لاہور 010 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے لاہور پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ اس موقع پر ڈاکڑ طاہر القادری نے کارکنوں اور میڈیا سے خطاب کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف کا قتل ہورہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہر قسم کی پیشرفت روک دی گئی ہے۔ انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرتے دم تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے قانونی جنگ لڑتے رہیں گے، ’سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل قاتلوں کو اب تک طلب ہی نہیں کیا گیا، گذشتہ دسمبر سے عدالتوں میں تاریخ ہی نہیں مل رہی‘۔ پاناما پیپز کے دعوؤں کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم تیار کررہی ہے، پاناما جے آئی ٹی سے خیر کی توقع کرنے والے پر حیرت ہے۔