پاکستان
پانامہ کا ہنگامہ:پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی بھی سپریم کورٹ آمد
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے متعدد رہنما بھی سپریم کورٹ پہنچے۔ پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ آنے والے پیپلزپارٹی رہنماؤں میں اعتزاز احسن، نیر بخاری، لطیف کھوسہ،چوہدری منظور، فیصل کریم کنڈی اور مصطفی نواز شامل ہیں۔ ملکی سیاسی صورتحال اور پانامہ کیس کے حوالے سے پیپلزپارٹی اپنا مؤقف واضح کر چکی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہہ چکے ہیں کہ پہلے بھی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانے کی کوشش کی اب بھی یہی کوشش ہے اور ہم قبل ازوقت الیکشن کے حامی نہیں ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں اسمبلی اپنی مدت پوری کرے جب کہ نواز شریف کوشش کریں نیا وزیراعظم لے آئیں کیوں کہ ہم بھی نیا وزیراعظم لائے تھے۔