پاکستان

پانامہ لیکس کی تحقیقات: واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اجلاس

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی میں بڑی پیشیوں کا مرحلہ ختم ہو چکا ،،، اب جے آئی ٹی نے حتمی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پاناما جے آئی ٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت کام کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیراعظم کے صاحب زادوں حسین نواز ، حسن نواز ،وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز، وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر ، چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری ، سیکیورٹی ایکس چینچ کمیشن آف پاکستان کے سربراہ ظفر حجازی کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ جس کے بعد جے آئی ٹی میں بڑی پیشیوں کا مرحلہ ختم ہوگیا ہے۔ جے آئی ٹی اپنے اجلاس میں دختر اول کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیان کا جائزہ لیتے حتمی رپورٹ بھی مرتب کرنا شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جے آئی ٹی نے دختر اول سے نیسکول کمپنی سے متعلق سوالات کئے جن کے انہوں نے جوابات دئیے۔ دوسری جانب چیئرمین نیب نے بھی گزشتہ روزاپنا بیان جے آئی ٹی کوریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے موقف پیش کیا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب نے سابق پراسیکیوٹر جنرل اور سندھ ہائی کورٹ کے جج کے کے آغا کے مشورے پر شریف خاندان کی بریت کا فیصلہ چیلنج نہیں کیاتھا۔ جے آئی ٹی 10 جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button