ایڈیٹرکاانتخاب

پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء سمیت 13سرکاری وغیر سرکاری افراد احتساب عدالت میں گواہی دیں گے

اسلام آباد 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء سمیت 13سرکاری وغیر سرکاری افراد احتساب عدالت میں گواہی دیں گے ، نجی بینکوں کے عہدیداران بھی شامل
سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء سمیت 13سرکاری وغیر سرکاری افراد احتساب عدالت میں گواہی دیں گے ، گواہان میں نجی بینکوں کے عہدیداران بھی شامل ہیں۔منگل کو ذرائع کے مطابقنوازشریف کے خلاف ہل میٹل ریفرنس میں گواہان کی فہرست منظر عام پر آگئی ۔
نوازشریف کے خلاف 13سرکاری وغیر سرکاری افراد گواہی دیں گے ،13گواہوں میں ایم سی بی اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے 2,2افسران شامل ہیں جبکہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء بھی گواہان میں شامل ہیں ۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور ، جہانگیر احمد بھی نوازشریف کے خلاف گواہی دیں گے ۔ ایس ای سی پی کی سدرہ منصور بھی نوازشریف کے خلاف گواہی دیں گی اس کے علاوہ نیب لاہور اور راولپنڈی کے افسران بھی گواہان میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button